پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدرو سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے گزشتہ روز کراچی میں بس پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے فائرنگ سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا
عمر جمشید جمعرات 14 مئی 2015 14:37
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14مئی۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدرو سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے گزشتہ روز کراچی میں بس پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے فائرنگ سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے سفاک درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں، دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں، دہشتگردوں نے پر امن کمیونٹی کو نشاند بنا کر بربریت کا بد ترین مظاہرہ کیا ہے سانحہ پر پوری قوم رنجیدہ ہے یہ بات انہوں نے لندن سے ٹیلی فون پر پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادر شاہین اور اپنے میڈیا کوارڈینٹر محمدسلیم مغل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی کہ پر امن برادری کیخلاف بزدلانہ کاروائی ناقابل فہم ہے دہشتگردی نے پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ہے ۔
(جاری ہے)
عبدالقادر شاہین نے کہا کہ مذکورہ واقعہ کے ذریعے ملک میں فرقہ وارانہ آگ بھڑکانے کی گہری شازش کی گئی ہے تاکہ نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن ضرب عضب کے ذریعے ملک کی سالمیت اور بقاء کے لیے جانے والے اقدامات کو سبوتاژ کیا جا سکے انہوں نے زور دیا کہ عوام اس وقت امن و امان کے قیام کے لیے صبرو تحمل سے کام لیں اور اتحاد و یگانگت کا عملی مظاہرہ پیش کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مکروہ عزائم کو خاک میں ملا دیں۔ دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشتگردوں کو گرفتار کر کے سرعام سزائیں دی جائیں۔
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز نے غلط مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ او کاہنہ کو معطل کر دیا
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
آٹا سستا ہوگیا ،کئی شہروں میں روٹی سستی نہ ہو سکی
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
این اے 81 گوجرانوالہ سے سنی اتحاد کونسل کے رانا بلال اعجاز کی کامیابی برقرار، دوبارہ گنتی کا نوٹیفکیشن ..
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
ڈرگ فری پنجاب مہم میں تیزی،متعدد ملزمان گرفتار
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
کلین سوئپ شکست،ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال بہت بڑا سانحہ ہے‘ جے یو آئی(س)
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال