حکومت مذاکرات کے نام پر عوام کو دھوکہ دے رہی ہے ، دھرنا ملکی مفادات میں ملتوی کیا ، دوبارہ بھی آغاز کر سکتے ہیں‘ اعجاز چوہدری ،

دہشتگردی کے ایشو پر کوئی اپوزیشن نہیں کرینگے، حکومت دہشتگردی کی جنگ کو عوام پر اپنا تسلط قائم کرنے کے لئے استعمال کر رہی ہے، بھارت دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے، موجودہ حکمرانوں کے منہ بند ہیں ‘ تحریک انصاف پنجاب کے صدر کی دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس

جمعرات 1 جنوری 2015 21:29

حکومت مذاکرات کے نام پر عوام کو دھوکہ دے رہی ہے ، دھرنا ملکی مفادات میں ملتوی کیا ، دوبارہ بھی آغاز کر سکتے ہیں‘ اعجاز چوہدری ،

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ حلقہ این اے 122کے حو الے سے جاری ہو نے و الی میڈیا ر پورٹ میں حقیقت کا دور دور سے کو ئی و اسطہ نہیں ، (ن) لیگ بو گس رپور ٹیں شائع کر ا کے عو ام کو گمراہ مت کر ے ، چیئرمین عمران خان نے 18جنوری کو اسلام آباد میں پار ٹی ورکرز کااجلا س طلب کر لیا ہے ،اپنے آئندہ لائحہ عمل کا بھی اعلا ن کریں گے۔

ان خیالا ت کا اظہار انہو ں نے ماڈل ٹا ؤ ن آفس میں جنر ل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد، سیکرٹری انفارمیشن عندلیب عباس ، سینئر نائب صدر لاہور شعیب صدیقی ، نذیر چوہان،سلونی بخاری، سعدیہ سہیل،شنیلہ روت، ثوبیہ کمال ، رانا ندیم احمد، علیم اللہ وڑائچ اور چوہدری محمد عمر ، ڈاکٹر عاطف الدین سمیت دیگر عہدیداران کے ہمراہ پر یس کانفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

اعجاز چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی پنجاب دھر نے کے دوران بہتر کارکر د گی قید وبند کی صنعتیں برداشت کرنے والے کاکنو ں میں اضلاع وا ئز سر ٹیفکیٹ دیے جائیں گے ۔حکمر ان اصل مسا ئل سے تو جہ ہٹا کر صر ف میڈ یا پر اپنا چہرہ نمایا کر نے کیلئے قو می خزانہ سے کروڑو روپے خر چ کیے جا رہے ہیں حکو مت مذاکر ات کے نام پر بے و قو ف مت بنائے ،مذاکر اتی عمل کو سنجیدہ لیا جائے حکمر ان کسی بھو ل کا شکار نہ ہو ں ہم نے جہاں سے دھر نا ختم کیا تھا وہاں ہی سے شروع کرسکتے ہیں ،تحریک انصا ف اس کیخلاف خطر ہ نہیں یہ حکومت کی خام خیا لی ہے ہم مضبو ط اپوز یشن ہیں ہر مو ڑ پر حکو مت کوہم ٹف ٹا ئم دینگے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پوری قوم کو 2015 ء کا نیا سال مبارک ہو ،دعا کرتا ہوں کہ یہ سال ہم سب کے لئے امن اور ملکی خوشحالی کے لئے اچھا ثابت ہو، نئے پاکستان میں سب انسانوں کو برابر ترقی کے مواقع میسر آئیں گے، اگرچہ پورے سال میں عوامی تحریک برپا کی ، حقیقی جمہوریت ، دھاندلی ، انتخابی اصلاحات اور انصاف کے حصو ل کے لئے جدوجہد کی اور حقیقی اپوزیشن کا رول اد ا کیا ، پہلے دن سے ہم کہہ رہے ہیں کہ حکومت کی ڈائریکشن عوامی فلاح و بہبود ، ملکی تعمیر وترقی اور سلامتی کی طرف درست نہیں تھی ، موجودہ حکمرانوں نے عوام کے بنیادی حقوق سلب کررکھے ہیں، سات سالوں سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہیں کیا جا رہا ، شریف شاہی اپنے کارواری سلطنت میں اضافہ کرنے میں لگی ہوئی ہے، پانچ سو ارب روپے حکومت نے آتے ہی سرکولرڈیٹ کی مد میں ادا کئے ان کاآج تک قوم پتہ نہیں چل سکاوہ پیسہ کہاں گیا، اس تحریک کا سارا مقصد ووٹ کے تقدس کی بحالی ہے، تحریک میں پی ٹی آئی کارکنوں نے اپنی جانوں کی قربانی دی اور اپنے تمام وسائل اس پر خرچ کئے،16 دسمبر کے المناک حادثے کے باوجود بھی موجودہ حکمرانوں نے کچھ سبق نہیں سیکھا، پوری دنیا نے دیکھا کہ تحریک انصاف نے قومی مفادات کی خاطر دھرنا ختم کیا ، تحریک انصاف اور قوم کی سوچ ایک ہے ، حکومت جھوٹے اعداد و شمار پیش کررہی ہے ،چور چوری سے جائے مگر ہیرا پھیری سے نہ جائے، کسان اس حکومت میں رل گئے ہیں، پھٹی اور مونجی کی قیمت کسانوں کو آدھی بھی نہیں مل رہی ،کسانوں کو نہ تو گنے کے پورے پیسے ملتے اور نہ حکومتی مقرر کردہ گنے کی فی من قیمت ملتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کی جنگ کو حکومت عوام پر اپنا تسلط قائم کرنے کے لئے استعمال کر رہی ہے، حکومت غریب عوام کا اربوں روپے کا ٹیکس کا پیسہ اپنی ذاتی تشہیر کے لئے اشتہاروں پر خرچ کر رہی ہے ، اس کا کوئی جواز نہیں بنتا ، مقروض قوم کا پیسہ بے دردی سے اڑایا جا رہا ہے ، میں نے خود اس کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی ہوئی ہے جس کی جلد سماعت ہوگی،مذاکرات کا آپشن کھلا ہے ،21 نشستوں میں حکمرانوں نے وقت ضائع کیا ، پہلے دن سے حکومت کے سامنے پی ٹی آئی نے اپنا موقف واضح کردیا تھا کہ شریف شاہی کا رویہ درست نہیں اور یہ کہی ہوئی اپنی کسی بات پر کبھی پورا نہیں اترے، ان کی ذہنیت کو ہم اچھی طرح جانتے ہیں پوری قوم کے سامنے حکومت یہ کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے ساڑھے پانچ مطالبات مان لیئے گئے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ این اے 122 میں 24 ہزار بوگس ووٹ نکلے ہیں ، کونٹر فائلز پر نہ تو دستخط ہیں اور نہ ہی مہر، بیگوں کی سیلیں کھلی ہوئی ہیں ، فارم 14 اور 15 غائب ہیں، بہت جلد قوم کے سامنے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو نے والا ہے ، این اے 122 کے ووٹوں جانچ پڑتال مکمل ہونے پر پی ٹی آئی قوم کو سرپرائز دے گی ،عمران خان جو بار بار دھاندلی کی بات کررہے تھے ان کا موقف سچ ثابت ہو رہا ہے ،جلد تمام ثبوت میڈیا کے سامنے پیش کریں گے، این اے 122 کے تھیلوں میں این اے 124 کے تھیلے نکل رہے ہیں، (ن) لیگ نے اگر دھاند لی نہیں کی اور اگر نہ ہی دھاندلی سے جیتی ہے تو پھر تحقیقات کروانے سے کیوں ڈر رہی ہے، جبکہ عمران خان نے کئی بار کہا کہ کے پی کے کا کوئی بھی حلقہ کہیں کھولنے کو تیار ہیں ۔

اعجاز چوہدری نے مزید کہاکہ حکومت مذاکرات کے نام پر عوام کو دھوکہ دے رہی ہے ، دھرنا ملکی مفادات میں ملتوی کیا ہے ختم نہیں کیا،دھرنا تحریک کا دوبارہ بھی آغاز کر سکتے ہیں، دہشت گردی قومی مسئلہ ہے اس پر حکومت کاساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے، دہشت گردی کے ایشو پر کوئی اپوزیشن نہیں کریں گے، سانحہ پشاور کے بعد ورکنگ بونڈری پر بھارت کی بلا اشتعال انگیز فائرنگ کے واقعات سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے، موجودہ حکمرانوں کے منہ بند ہیں ، ان میں اتنی بھی جرات نہیں کہ بھارتی الزامات کا جواب دیں، تحریک انصاف سیاسی عمل پر یقین رکھتی ہے ،لیکن دھاندلی کے اصولی موقف پر قائم ہیں، حکومت نے عام آدمی کا جینا دوبھر کر دیا ہے ، عوامی مسائل کے حل پر حکمرانوں کی کوئی توجہ نہیں، حکمران ٹولہ اپنی جیبیں بھرنے میں لگا ہوا ہے ،عالمی سطح پر پٹرول کی قیمتیں آدھی ہو گئی ہیں جبکہ ہمارے حکمران عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مزید ٹیکسوں کا بوجھ لادھ رہے ہیں،گیس ، بجلی کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ کیا جارہا ہے جوکہ عام آدمی کے ساتھ سراسر ناانصافی اور ظلم ہے، پٹرولیم مصنوعات میں پر پانچ فیصد جی ایس ٹی ، بجلی کی قیمت میں 60 پیسے اور گیس کی قیمت میں 30ٰفیصد اضافہ حکومت نے عوام کو نئے سال کا تحفہ دیا ہے، حکومت پٹرولیم مصنوعات پر پانچ فیصد جی ایس ٹی فوری واپس لے ، بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانے کی بجائے کم کرے ، پریس کانفرنس کے موقع پر چوہدری اشفاق، نگہت محمود ، وجیہہ اکرم ، شبیرسیال ،رانا ساجد شوکت ،سیدسردار علی ، عمر ظہیر میر، عالیہ حمزہ ملک ، ملک شازید دیگر عہدیداران موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں