شہر میں گرانفروشی پر 27افراد گرفتار ، 18افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا ..
تازہ ترین : 1

شہر میں گرانفروشی پر 27افراد گرفتار ، 18افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 818دکانوں کو چیک کیا اور گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے89 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 7,91,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔09افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر27افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے18 افراد کو 3دن کے لیے جیل بھجوا دیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 01/01/2015 - 21:20:56

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :