سراج الحق کی طرف سے (کل )اتحاد تنظیمات مدارس کے قائدین کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جائیگا

جمعرات 1 جنوری 2015 21:17

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی طر ف سے اتحاد تنظیمات مدارس کے مرکزی قائدین کے اعزاز میں کل ( ہفتہ )کو 3 بجے منصورہ میں استقبالیہ دیا جارہاہے ۔

(جاری ہے)

استقبالیہ میں ملکی اور بین الاقوامی مسائل و حالات اور اسلامی پاکستان اور مدارس کے ایجنڈے پر مشاورت ہو گی ۔ اجلاس میں مفتی منیب الرحمن سیکرٹری جنرل اتحاد تنظیمات ، مولانا عبدالمالک ، قاری محمد حنیف جالندھری ، مولانا یٰسین ظفر ، ریاض حسین نجفی ، میاں حسین نقوی ، مولانا فضل الرحیم ، صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ ہزاروں ،ڈاکٹر عطاء الرحمن ، حافظ ساجد انور اور حافظ سید قطب اور دیگر مرکزی قائدین شرکت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں