وزیر مملکت عابد شیر علی کی آمد کے باعث لیسکو ہیڈ کوارٹر کے دروازے عام صارفین کیلئے بند رہے،

بلوں کی تصحیح اور دیگر مسائل کے حل کیلئے آنیوالے صارفین گھنٹوں انتظار کے بعد واپس گھروں کو لوٹ گئے‘نجی ٹی وی

جمعرات 1 جنوری 2015 21:11

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی کی لیسکو ہیڈ کوارٹر آمد کے باعث عام صارفین شدید مشکلات کا شکار رہے ، مرکزی دروازے سے ہی اندر داخل نہ ہونے دیا گیا جسکے بعد صارفین گھنٹوں انتظارکے بعد واپس لوٹ گئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے پروٹوکول اور سخت سکیورٹی میں گزشتہ روز لیسکو ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ۔ اس دوران مرکزی دروازے کو عام صارفین کے لئے مکمل بند رکھا گیا جسکے باعث بلوں کی تصحیح اور دیگر مسائل کے حل کیلئے آنے والے صارفین مرکزی دروازے پر گھنٹوں انتظار کے بعد واپس لوٹ گئے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں