بھارت کا امن دشمن رویہ قابل مذمت ہے،نرم گوشہ رکھنے والے اپنی سوچ بدل لیں‘ چیئرمین سنی اتحاد کونسل ،

طالبان کی وجہ سے اسلام بدنام ہورہا ہے، طالبان کا فکری توڑ علماء کی ذمہ داری ہے ‘ صاحبزادہ حامد رضا کی وفود سے گفتگو

جمعرات 1 جنوری 2015 20:59

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ بھارت کا امن دشمن رویہ قابل مذمت ہے،حکومت بھارتی اشتعال انگیزی پر خاموش نہ رہے،اقوام متحدہ بھارتی فائرنگ سے رینجرز اہلکاروں کی شہادتوں کا نوٹس لے،بھارت کیلئے نرم گوشہ رکھنے والے اپنی سوچ بدل لیں،بھارت سے کسی خیر کی توقع رکھنا حماقت ہے، طالبان کا فکری توڑ علماء کی ذمہ داری ہے کیونکہ طالبان کی وجہ سے اسلام بدنام ہورہا ہے، فوجی عدالتوں کے قیام کے معاملے میں بعض جماعتیں منافقت کررہی ہیں،دہشتگردی جیسے اہم مسئلے پر سیاست نہ کی جائے،دہشتگر دی کے ایشو پر اگر مگر کرنے والے پھر میدان میں آگئے ہیں ،دہشتگردوں کے خلاف قوم کی یکسوئی کو خراب کیا جارہا ہے، غیر ضروری بحثیں چھیڑنا دہشتگردوں کو بچانے کے مترادف ہے،حکومت غیر ضروری اجلاس میں وقت ضائع کررہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ نا اہل حکمرانوں پر قوم کا اعتماد اور اعتبار ختم ہو چکا ہے۔پوری قوم عدم تحفظ کا شکار ہے۔صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ علماء طالبان کی خود ساختہ شریعت کے رد ّکیلئے میدان میں آئیں اور قوم کے سامنے حقیقی اسلامی فلسفہ جہاد پیش کریں تاکہ مسلم نوجوانوں کو جہاد کرنے کے نام پر گمراہ کرنے کی کوششیں ناکام بنائی جاسکیں۔

حکومت سطح پر دہشتگردی کے خلاف صرف اجلاس ہورہے ہیں ایکشن نہیں ہورہا ۔فوجی عدالتوں کے مخالفین دہشتگردی کے خلاف بننے والی قومی یکجہتی کی فضاء کو ضائع کررہے ہیں ۔حکمران حکمت عملی اور عزم سے محروم ہیں۔جماعت اسلامی اور جے یو آئی دہشتگردوں کی حمایت اور دہشتگردی کی مخالفت کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں