عوام کو ایک ہی چھت تلے مختلف خدمات کی فراہمی کیلئے صوبے بھر میں سہولت سینٹرز قائم کرنے کافیصلہ ،عوام کو فوری اور بہترین خدمات کی فراہمی ہماراایجنڈا ہے،عوام کو ریلیف کی فراہمی کے منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کررہے ہیں،سہولت سینٹرز کے قیام سے عوام کو خدمات کے حصول کیلئے مختلف دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے،شہریوں کا قیمتی وقت بچے گا،ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں سہولت سینٹرز کے قیام کیلئے ایک ہفتے میں جامع سفارشات پیش کرے ‘وزیراعلیٰ شہبازشریف

جمعرات 1 جنوری 2015 18:36

عوام کو ایک ہی چھت تلے مختلف خدمات کی فراہمی کیلئے صوبے بھر میں سہولت سینٹرز قائم کرنے کافیصلہ ،عوام کو فوری اور بہترین خدمات کی فراہمی ہماراایجنڈا ہے،عوام کو ریلیف کی فراہمی کے منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کررہے ہیں،سہولت سینٹرز کے قیام سے عوام کو خدمات کے حصول کیلئے مختلف دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے،شہریوں کا قیمتی وقت بچے گا،ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں سہولت سینٹرز کے قیام کیلئے ایک ہفتے میں جامع سفارشات پیش کرے ‘وزیراعلیٰ شہبازشریف

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں عوام کو ایک ہی چھت تلے مختلف خدمات کی فراہمی کے لئے صوبے بھر میں سہولت سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس میں صوبائی وزیر قانون میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن،انسپکٹر جنرل پولیس ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات، سیکرٹریز قانون، بلدیات ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ، ٹرانسپورٹ،کمشنرز راولپنڈی، لاہور ،ڈی جی ایل ڈی اے اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

جبکہ چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے سہولت سینٹرز کے قیام کے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو فوری اور بہترین خدمات کی فراہمی ہماراایجنڈا ہے ۔

(جاری ہے)

عوام کو ایک ہی چھت تلے مختلف خدمات کی فراہمی کیلئے پنجاب کے تمام اضلاع میں سینٹرز قائم کئے جائیں گے۔ سہولت سینٹرز کے قیام سے عوام کو خدمات کے حصول کیلئے مختلف دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے ۔

وزیراعلی نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے ہدایت کی کہ کمیٹی صوبے کے تمام اضلاع میں سہولت کے سینٹرز کے قیام کا جامع پلان مرتب کر کے پیش کرے اور رائیٹ ٹو سروس ایکٹ کے مسودہ قانون کو ایک ہفتے کے اندر حتمی شکل دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولتوں کی فراہمی اور عوامی خدمت ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے ۔عوام کو ریلیف کی فراہمی کے منصوبوں پر اربوں روپے صرف کئے جارہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ سہولت سینٹرز کے قیام کیلئے نئی عمارتوں کی تعمیر کی بجائے پہلے سے موجود عمارتوں کو استعمال میں لایا جائے، اس مقصد کے لئے صوبے بھر میں سروے کرایا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک ہی چھت تلے خدمات کی فراہمی کے لئے سینٹرز کے قیام کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ مفاد عامہ کے اس منصوبے کو تیز رفتاری سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں ۔

سہولت سینٹرزپر ایک ہی جگہ خدمات کی فراہمی سے شہریو ں کا قیمتی وقت بھی بچے گا۔وزیراعلیٰ نے ٹریفک کے حوالے سے شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر سی ٹی او کو ہدایت کی کہ ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں،ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری لا کرعوام کو ٹریفک جام کے مسائل سے نجات دلا کر ریلیف دیا جا سکتاہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ابتدائی طو رپرسہولت سینٹرز پر مختلف محکموں کی جانب سے 16 خدمات ایک چھت تلے فراہم ہوں گی تاہم ان خدمات کا دائرہ کار بتدریج بڑھایاجائے گا۔

چیئرمین انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے کہاکہ سہولت سینٹر زسے شہریو ں کو یونین کونسل سروسز ،پیدائشی سرٹیکفیٹ ، فرد ملکیت ،وہیکل رجسٹریشن ، ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر خدمات میسر آئیں گی ۔ راولپنڈی میں سہولت سینٹر کا کام مکمل ہوچکاہے ، جلد کام شروع کر دے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں