وزیر اعلیٰ اپنا روز گار سکیم کی عوامی پذیرائی، ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد نے درخواستیں جمع کرا دیں،
درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع سے درخواستوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، 25ہزار سوزوکی بولان ،25ہزارسوزوکی راوی گاڑیوں کیلئے قرعہ اندازی جنوری کے پہلے ہفتے میں ہو گی
جمعرات 1 جنوری 2015 16:19
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) پنجاب حکومت کی اپنا روز گار سکیم کو عوام میں بے حد پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کے بعد ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد نے گاڑیوں کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔ قبل ازیں حکومت پنجاب نے وزیر اعلیٰ اپنا روزگار سکیم کے تحت بے روز گار افراد کو بلا سود پانچ سالہ اقساط پر گاڑیاں فراہم کرنے کیلئے درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ28نومبر 2014ء مقرر کی تھی لیکن بعد میں کچھ شرائط میں نرمی کے ساتھ آخری تاریخ میں 15دسمبر تک توسیع کر دی گئی۔
عمر کی بالائی حد کو 35سے بڑھا کر40سال مقرر کیاگیا جبکہ کم از کم تعلیمی قابلیت کی شرط میٹرک کو بھی ختم کر دیاگیا تھا ۔سکیم کے تحت 25ہزار سوزوکی بولان اور 25ہزار سوزوکی راوی گاڑیاں بے روز گارافراد کو فراہم کی جائیں گی ۔(جاری ہے)
درخواستوں کی وصولی کے بعد سٹیرنگ کمیٹی برائے وزیر اعلی اپنا روز گار سکیم کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس حوالے سے سٹیرنگ کمیٹی کے ارکان نے بتایا کہ ایک لاکھ 50ہزار سے زائد درخواستیں وصول کی گئی ہیں جن کیلئے قرعہ اندازی جنوری کے پہلے ہفتے میں ہو گی۔
انہو ں نے کہا کہ قرعہ اندازی کیلئے ڈویژن اور ضلع کی سطح پر کمیٹیاں قائم کی جائیں گی ۔سکیم کے تحت ضلع کی آبادی کی بنیاد پر گاڑیوں کا کوٹہ مقرر کیا گیا ہے ۔25ہزار سوزوکی بولان گاڑیوں کیلئے ایک لاکھ25ہزار جبکہ 25ہزارسوزوکی راوی گاڑیوں کیلئے 25ہزار دراخوستیں وصول ہوئی ہیں ۔اس لئے سوزوکی راوی گاڑیوں کیلئے قرعہ اندازی نہیں کی جائے گی بلکہ تمام درخواست گزار کامیاب قرار پائیں گے۔پنجاب حکومت کے اس انقلابی پروگرام اوروزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی عوام دوست پالیسیوں پر عوام نے بھر پور اعتمادکا اظہار کیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
وزیراعلیٰ مریم نوازپولیس کے بعد اب ایلیٹ فورس کی وردی بھی پہنیں گی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا