2015 کاپہلا مقدمہ غیرقانونی اسلحہ اور 2014 کا آخری مقدمہ چرس برآمدگی پر درج ہوا

جمعرات 1 جنوری 2015 15:21

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) پنجاب پولیس کے جوانوں نے لاہور میں سال کا پہلا مقدمہ غیر قانونی اسلحہ برآمد کرکے درج کر لیا۔صوبائی دارلحکومت لاہور کے تھانہ بھاٹی گیٹ کے ایس ایچ او مظہر اقبال نے اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔

(جاری ہے)

1جنوری 2015ء کو بتایا کہ ملزم جاوید خان شاہ عالمی کی باڑی مارکیٹ میں سال کی پہلی واردات کی پلاننگ کر رہا تھا کہ پولیس نے اطلاع ملنے پر شاہ عالمی سے جاوید نامی ملزم کو غیر قانونی پسٹل اور گولیاں برآمد کر کے مقدمہ نمبر 1/115 درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ گزرے سال کا آخری مقدمہ بھی لاہور کی پولیس نے سوڈال کے رہائشی واجدی گینگ کے سربراہ واجد سے 3 کلو چرس برآمد کرکے تھانہ سبزہ زار میں درج کیا،ملزم تین ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں