پیپلز پارٹی کو سال نو کا پہلا ”سیاسی جھٹکا“،
تازہ ترین : 1

پیپلز پارٹی کو سال نو کا پہلا ”سیاسی جھٹکا“،

پنجاب سے3 بڑے استعفے بلاول بھٹو زرداری کو ارسال، مذکورہ استعفے دیئے نہیں مانگے گئے ہیں، ذرائع،

پیپلز پارٹی کو سال نو کا پہلا ”سیاسی جھٹکا“،

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے تین مرکزی عہدے داران نے اپنے استعفےٰ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو بھجوا دئیے ہیں جسے پیپلز پارٹی کو سال نو کا پہلا ”سیاسی جھٹکا“ قرار دیا جا رہا ہے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابقپیپلز پارٹی لاہور کی صدارت پر گزشتہ 40 دن سے چلنے والا پھڈا،پنجاب کے سیکرٹری اور وزیر اطلاعات پر نوجوان قیادت کی نامزدگی کے پوائنٹ پر سرد جنگ لاہور سے ہوتی ہوئی چیئرمین بلاول بھٹو تک پہنچ گئی ہے۔بلاول بھٹو زرداری ہر حال میں پنجاب نوجوان قیادت کے سپرد کرنا چاہتے ہیں جس کو صدر زرداری ”ناں“ میں نہیں بدلنا چاہتے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ استعفے دئیے نہیں مانگے گئے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 01/01/2015 - 15:21:33

اس خبر پر آپ کی رائے‎