”جی ایس ٹی کا نفاذ“ حکومت کی ”سال نو کی کھلی راہزنی“ کے مترادف ہے،سعدیہ سہیل رانا

جمعرات 1 جنوری 2015 15:18

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء)پٹرولیم مصنوعات پر مزید 5 فیصد اضافی جی ایس ٹی کا نفاذ حکومت کی جانب سے سال نو کی” کھلی راہزنی“ کے مترادف ہے۔ حکومت نے پشاور کے ہولناک واقعے اور دہشت گردی کے بدترین خطرات سے دو چار قوم کی مشکلات میں کمی کی بجائے انتہائی سنگدلی کا مظاہرہ کیا ہے۔ان خیالا ت کا اظہار اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔

(جاری ہے)

1جنوری 2015ء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ایک مرتبہ پھر آئی ایم ایف کی خوشنودی اور مزید قرضوں کے حصول کی خاطر سفاکانہ اقدامات پر اتر آئی ہے ۔ ہم مذاکرات کے حامی ہیں لیکن حکمران ملکی مسائل حل کرنے میں مخلص نہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں