لاہور،ضلعی انتظامیہ نے ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے فی کلو کمی کا اعلان کردیا،

ڈسٹری بیوٹرز نے قیمتوں میں کمی کو کالعدم قرار دیدیا ،فیصلے کیخلاف مزاحمت کا فیصلہ، حکومت گیس کی بلیک مارکیٹنگ کرنیوالوں پر ہاتھ ڈالے، زبردستی قیمتیں کم کرائی گئیں تو کاروبار بند کردینگے، موقف

جمعرات 1 جنوری 2015 13:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) ضلعی انتظامیہ لاہور نے ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے فی کلو کمی کا اعلان کردیا ،دوسری جانب ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے قیمتوں میں کمی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے فیصلے کیخلاف مزاحمت کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے فی کلو کمی کا اعلان کیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 135روپے فی کلو ہو گئی۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ نے پرائس مجسٹریٹس کوایل پی جی کی نئی قیمت پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔ جبکہ 135روپے سے مہنگی گیس بیچنے پر دکانداروں کیخلاف کارروائی کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کو مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت گیس کی بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں پر ہاتھ ڈالے،اگر زبردستی قیمتیں کم کرائی گئیں تو کاروبار بند کردیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں