پٹرولیم مصنوعات میں کمی صنعتکار/عوام دوست فیصلہ ہے بجلی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے‘ راجہ عدیل،

پٹرولیم مصنوعات میں سیلز ٹیکس کی مد میں5فیصد اور بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لیا جائے‘سینئر نائب صدرصدر لوہا مارکیٹ شہید گنج

جمعرات 1 جنوری 2015 13:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) تاجر رہنما ، وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدر راجہ عدیل نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی صنعتکار/عوام دوست فیصلہ ہے اس سے صنعتکاروں کو ٹرانسپورٹیشن کی مد میں ریلیف ملے گی اور وہ عوام کو سستی اشیاء فراہم کرسکیں گے جس سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باعث بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے۔

راجہ عدیل نے کہا کہ پٹرولیم لیوی سرچارجز کی موجودگی میں پٹرولیم مصنوعات میں سیلز ٹیکس میں 5فیصد اضافہ کے بعد 22فیصد سیلز ٹیکس کوئی جواز نہیں بنتا اس لیے پٹرولیم مصنوعات میں سیلز ٹیکس کی مد میں5فیصد اور بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ60پیسے کے حالیہ اضافے واپس لیے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات میں50فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے اسی تناسب سے پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو واضع ریلیف دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی اور سستی بجلی کی فراہمی سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، نئی انڈسٹریز کے قیام سے صنعتی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگااور روزگار کے وافر مواقع فراہم ہونگے ۔جس سے ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں