پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی حکومت کا سنہرا کارنامہ ہے ‘ میاں عرفان دولتانہ ،

(ن) لیگ نے عوامی فلاح کیلئے تاریخی اقدامات کر کے ثابت کردیا ہے ملک پر عوام کی حکومت ہے‘ رکن اسمبلی

جمعرات 1 جنوری 2015 13:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے عوامی فلاح کے لئے تاریخی اقدامات کر کے ثابت کردیا ہے ملک پر عوام کی حکومت ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عوام نے مسلم لیگ (ن) کو اپنے مسائل کے حل کے لئے ووٹ دئیے اور (ن) عوام کے مسائل تیزی سے حل کررہی ہے ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اس حکومت کا سنہرا کارنامہ ہے ۔

پاکستان کی تاریخ میں کسی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتنی کمی نہیں کی ۔

(جاری ہے)

ان قیمتوں میں کمی سے ہر شے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوگی جس کابراہ راست فائدہ عوام کو ہوگا۔ یہ مسلم لیگ ن کے قائدین ہی ہیں کہ جن کے سینہ میں عوام کا درد ہے اور عوام کے لئے کچھ کرنے کی ٹرپ موجود ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام کے تمام مسائل ایک ایک کرکے حل کریں گے عوامی مسائل کے حل کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی کی ہے مسلم لیگ ن کے برسراقتدار آتے ہی عوام نے سکھ کا سانس لیا ۔مسلم لیگ ن تیزی سے اپنے منشور پر عمل کرر ہی ہے اور عوام کی فلاح وبہود کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے ۔مسلم لیگ ن کی اب تک کارکردگی مثالی اور معیاری ہے ۔اس جماعت کے کارکنان عوامی فلاح کے ان منصوبوں کو آگے لے کر بڑھ رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں