عمران خان سے شادی کی خبروں کے بعد ریحام خان پرشرمناک الزام لگ گیا

جمعرات 1 جنوری 2015 13:08

عمران خان سے شادی کی خبروں کے بعد ریحام خان پرشرمناک الزام لگ گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جنوری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے صحافی ریحام خان سے شادی کی سخت الفاظ میں تردید آنے کے بعد عمران کے چاہنے والے ایک بار پھر سرگرم ہو گئے ہیں۔ گزشتہ روز برطانوی میڈیا ڈیلی میل نے عمران خان کی معروف صحافی ریحام خان سے نکاح کا دعویٰ کیا تھا تاہم کپتان نے خبروں کو افواہ قرار دیا اور کہا کہ میری شادی سے متعلق غلط خبروں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیلی میل نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں فیس بک پیج سے ریحام خان کی کچھ مبینہ نازیبا تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں جبکہ تصاویر کیساتھ ایک سوال بھی درج ہے جو تصویر پوسٹ کرنے والی جانب سے درج کیا گیا ہے۔ تصاویر کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ ریحام خان مبینہ طور پر شراب کے نشے میں ہیں اور وہ کسی خاتون کیساتھ غیر اخلاقی حرکت کر رہی ہیں جبکہ ایک اور تصویر بھی شیئر کی گئی ہے جس میں ریحام مغربی لباس زیب تن کئے ہوئے اور پوسٹ کرنے والے گروپ نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ خاتون صحافی نازیبا سرگرمیوں میں حصہ لینے کے بعد شاپ سے باہر آتی دکھائی دے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں