سکرپٹ کا اچھا اور معیاری ہونا فلم اور ڈرامہ کی کامیابی کی ضمانت ہوتا ہے‘ صائمہ ..
تازہ ترین : 1

سکرپٹ کا اچھا اور معیاری ہونا فلم اور ڈرامہ کی کامیابی کی ضمانت ہوتا ہے‘ صائمہ نور ،

عوام اچھی فلم دیکھا چاہتے ہیں ، اب عوام کے مزاج کے عین مطابق فلمیں بنائی جائیں ‘ انٹرویو

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) پاکستان فلم انڈسٹری کی مایہ ناز اداکار صائمہ نور نے کہا ہے کہ سکرپٹ کا اچھا اور معیاری ہونا فلم اور ڈرامہ کی کامیابی کی ضمانت ہوتا ہے ، ماضی میں جتنی بھی فلمیں اور ٹی وی ڈرامے ہٹ ہوئے ہیں ان کے سکرپٹ بڑے عمدہ اور معیاری تھے اور ان پر بڑی محنت کی گئی تھی ۔ ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صائمہ نور نے کہا کہ لوکیشن و کردار نگاری کسی بھی پراجیکٹ میں بڑی اہمیت کی حامل ہوتی ہے ۔

موجودہ دور میں بڑے اچھے موضوعات پر فلمیں بنائی جا رہی ہیں جو بڑی خوشی کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام اچھی فلم دیکھا چاہتے ہیں ، اب عوام کے مزاج کے عین مطابق فلمیں بنائی جائیں تاکہ ناراض فلم بینوں کو دوبارہ سینما گھروں میں واپس لایا جا سکے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 01/01/2015 - 12:07:42

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :