2014میں بھی لالی ووڈ ڈگمگاتی کشتی کو سہارا نہ مل سکا،

نگارخانوں کی رونقیں بحال کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

جمعرات 1 جنوری 2015 11:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء)2014میں بھی لالی ووڈ ڈگمگاتی کشتی کو سہارا نہ مل سکا نگارخانوں کی رونقیں بحال کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 2014 میں اردو زبان کی قابل ذکر فلموں میں نامعلوم افراد اور تمنا شامل ہیں جنہیں باکس آفس پر قدرے پذیرائی ملی۔ موضوع کے اعتبار سے فلم سلطنت اور آپریشن زیرو ٹو ون بھی شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

(جاری ہے)

اردو زبان میں بننے والی دی سسٹم اور دل جلے بھی سینما گھروں کی زینت تو بنیں مگر ریلیز کے ابتدائی دنوں میں ہی ہمیشہ کے لئے ڈبے میں بند ہوگئیں۔ اب فلم نگری کے کرتا دھرتا دو ہزار پندرہ میں حالات بدلنے کی آس لگائے بیٹھے ہیں۔ 2014 میں پنجابی زبان میں بننے والی بارہ فلمیں بھی ریلیز ہوئیں  گھسے پٹے موضوعات ور روایتی پلاٹ فلم بینوں کو زیادہ متاثر نہ کرسکے اور صرف ایک آدھ فلم ہی بمشکل پیسے پورے کرسکی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں