بالی وڈ میں کام کرنے کا تجربہ کامیاب رہا ‘ سارہ لورین

منگل 13 مئی 2014 00:24

بالی وڈ میں کام کرنے کا تجربہ کامیاب رہا ‘ سارہ لورین

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مئی۔2014ء) پاکستانی اداکارہ سارہ لورین نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں ٹیلنٹ نہیں وسائل کی کمی ہے‘ پوجابھٹ اور مہیش بھٹ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے ‘پاکستان میں فلم انڈسٹری کے علاوہ ٹی وی ڈرامہ سیریلز میں بھی اہم کردار نبھا رہی ہوں اور اسی طرح اگر کسی اچھی فلم میں منفرد کرداروں کی آفرز ہوئیں تو ضرور کروں گی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سارہ لورین نے کہا کہ بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کی فلم ”کجرارے” میں کام کرنے کا تجربہ کامیاب رہا ‘ مجھے امید ہے کہ میں آئندہ مستقبل میں بھی پوجا اور مہیش بھٹ کی ٹیم کا حصہ بنوں گی میں بالی وڈ فلم انڈسٹری میں اپنا مستقبل روشن دیکھ رہی ہوں ‘ بالی وڈ فلم انڈسٹری میں کامیابی کے لیے جہاں اداکاری کے ساتھ رقص بہت ضروری ہے اسی طرح بالی وڈ فلم انڈسٹری میں تعلیم یافتہ نئے لوگوں کی بھی بھر پور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں