تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ اور پے سکیل ریوائز کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع ،بدبخت دور میں فاقوں سے تنگ ماؤں کو اپنے جگر گوشوں کی جانیں لینے پر مجبور کر دیا گیا‘اپوزیشن لیڈر محمود الرشید

منگل 13 مئی 2014 18:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مئی۔2014ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ اور قانون کے مطابق ملازمین کے پے سکیل ریوائز کئے جانے کے متعلق پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرودی ۔اپوزیشن لیڈر پنجاب میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ اس بدبخت دور میں غربت اور فاقوں سے تنگ ماوٴں کو اپنے ہی جگر گوشوں کی جانیں لینے پر مجبور کر دیا گیا پنجاب حکومت روز گاردینے کی بجائے چھین رہی ہے ۔

گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے سامنے ہونے والے ایپکا کے احتجاج میں اپوزیشن لیڈر نے شرکت کی اور تحریک انصاف کی طرف سے ملازمین کے جائز مطالبات کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا ۔اپوزیشن لیڈر نے لائیو سٹاک کے سینکڑوں ملازمین کے احتجاج میں بھی شرکت کی ملازمین نے انہیں بتایا کہ ہمیں پیپرا رول 2004کے مطابق 2007میں بھرتی کیا گیا مگر اب وجہ بتائے بغیر ہمیں برطرف کیا جا رہا ہے اور ہمارے خاندانوں کو فاقوں سے دوچار کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ اس انتہائی اہم انسانی مسئلہ کو سنجیدگی سیلیں اور 1500ملازمین کو برطرف کئے جانے سے متعلق ڈریکونین احکامات واپس لیں اور ان ملازمین کو کنفرم کریں۔ انہوں نے کہا کہ پڑھے لکھے نوجوان روزگار نہ ملنے پر خودکشیا ں کر رہے ہیں یا جرائم کی دلدل میں اتر رہے ہیں مگر افسوس حکمرانوں کو مخلوق خدا کی تکلیفوں کا رتی برابرا حساس نہیں حکمرانوں کے پاس یوتھ فیسٹول جیسے ڈراموں کے لئے اربوں روپے ہیں تو ملازمین اور غریب عوام کو کچھ دینے کے لئے کیو ں نہیں ؟ ایپکا رہنماوٴں نے اپوزیشن لیڈر کو بتایا کہ خیبر پختوانخواہ حکومت نے ملازمین کو اپ گریڈ کرنے کا دیرینہ مطالبہ تسلیم کر لیا ہے جس پر اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ نوٹیفکیشن کی کاپیاں منگوا کر وزیراعلٰی پنجاب کو بھی دیں گے کہ تاکہ وہ بھی اس پر عمل کریں۔

...

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں