اسلام آباد میں عمران خان کی صدارت میں پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس، اسلام آباد کے تاریخی جلسے پر مبارکباد ، 23 مئی کو فیصل آباد میں احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی

پیر 12 مئی 2014 22:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مئی۔2014ء) پاکستان تحریک انصا ف کے چیئرمین عمران خان کی زیرِ صدارت ان کی رہائشگاہ پراہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی، صدر پنجاب اعجازاحمدچوہدری، جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید اور مرکزی رہنماء نعیم الحق نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں عمران خان نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو اسلام آباد کے تاریخی جلسے کو کامیاب بنانے پر مبارکباد دی اور 23 مئی کو فیصل آباد میں دھاندلی کے خلاف ہونے والے احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت کی ۔

اجلاس میں رہنماؤں نے عمران خان سے جمعتہ المبارک کے روزصوبائی دارالحکومت میں الیکشن کمیشن اور دھاندلی کے خلاف کئے جانے والے احتجاج کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں