نرسز کے ساتھ کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے ہیلتھ کیئر سسٹم میں نرسز کا کردار ناقابل فراموش ہے ‘ خواجہ سلمان رفیق،آٹھ سو سے زائدنرسز کو ریگولر کرنے کی سمری بھجوادی گئی ہے، آئند بجٹ میں گریڈ 17 میں نرسزکی 15 سو آسامیاں کی جائینگی‘سیکرٹری صحت پنجاب
پیر 12 مئی 2014 22:17
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مئی۔2014ء) مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ ہیلتھ کیئر سسٹم میں نرسز کا کردار ناقابل فراموش ہے اور حکومت نرسوں کے ساتھ کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی،800 سے زائد کنٹریکٹ نرسوں کو ریگولر کرنے کی سمری پہلے ہی بھجوا دی گئی ہے اور آئندہ بجٹ میں گریڈ 17 میں نرسوں کی مزید 15 سو آسامیاں پیدا کی جائیں گی۔
انہوں نے یہ بات الحمراء ہال میں ا نٹر نیشنل نرسنگ ڈے کے موقع پر منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت ڈاکٹر اعجاز منیر،ڈائریکٹر جنرل نرسنگ رخسانہ کمال، نرسنگ ایسوسی ایشن کی جنرل سیکرٹری توصیف خانم،وائی این اے کی صدر روزینہ منظور ،جنرل سیکرٹری شہناز کوثر کے علاوہ نرسز کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔(جاری ہے)
خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ نرسز مشکل حالات میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے پوری کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نرسز سے کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے اور ان کی فلاح وبہبود کے لئے اہم اقدامات کئے جارہے ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ نرسوں کے ہوسٹلزکی تزئیں وآرائش اور نئے ہوسٹلز کی تعمیر کے لئے بہت جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نرسز کی طویل رخصت کے دوران الاؤنسزکی کٹوتی نا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے۔ اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری صحت ڈاکٹر اعجاز منیر نے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کو سب سے زیادہ واسطہ نرسوں سے پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نرسیں 24 گھنٹے مریضوں کی دیکھ بھال اور علا ج معالجہ میں مصروف رہتی ہیں جس کے دوران انہیں بہت سے مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سیکرٹری صحت نے کہا کہ حکومت نرسوں کے مسائل حل کرنے ،انہیں بہتر سے بہتر مراعات دینے کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اصلاحات اور تمام مراعات دینے کااولین مقصد مریضوں کو علاج معالجہ کی بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی اور پیشنٹ ہیلتھ کیئر کی امپرومنٹ ہے۔ انہوں نے نرسز سے کہا کہ وہ اپنے پیشہ وارانہ فرائض پر بھرپور توجہ دیں ۔حکومت ان کے مسائل حل کرنے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ قبل ازیں نرسز ایسوسی ایشنز کی عہدیداروں نے اپنے مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی اور انہیں جلد ازجلد حل کرنے کا مطالبہ کیا۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
حرام کی کمائی کھانے سے دعاقبول نہیں ہوتی ‘ ڈاکٹرراغب نعیمی
پنجاب بھر میں 1434 ٹریفک حادثات میں 16 افراد جاں بحق ،1549زخمی ہوئے
وکلا پر تشدد سوچی سمجھی سازش ہے‘سابق صدر لاہور ہائی کورٹ
امت مسلمہ دنیاوی خرافات میں غرق ہوکر اپنی زندگی کا مقصد بھول چکی ہے‘فرز ند قبلہ اول میمون اسعد تمیمی ..
وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر ملاوٹ کرنے والوں کے گرد شکنجہ سخت
سندھ، کے پی کے اور بلوچستان کو ملانے والے تباہ شدہ پل کی تعمیر شروع
یو ای ٹی لاہور میں ’’خلائی مشن سے خلائی ریسرچ تک‘‘کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے گمشدہ ذہنی معذور بزرگ ورثا سے ملوا دیا
شادی شدہ جوڑوں ،نوجوان نسل کو چھوٹے خاندان کی اہمیت و افادیت بارے آگاہی وقت کا اہم تقاضا ہے‘ثمن رائے ..
لاہورکا رہائشی نوجوان طالب علم پرتگال میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل
سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل سے امریکی مشن قونصلیٹ اور اینٹی ٹیررازم اسسٹنس پروگرام کے ماہرین کی ملاقات ..
لاہور ہائیکورٹ نے ٹریبونل جج مقرر نہ کرنے پر ہائیکورٹ رجسٹرار کو کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے سے روک دیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیج دیں
-
بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹرروبینہ خالد کی ملاقات
-
پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اورماحول دوست سرمایہ کاری کے فروغ میں پرعزم ہے،دسمبر تک ملکی سطح پر گرین سکوک بانڈز جاری کرنے پر کام کررہے ہیں،وزیرخزانہ محمداورنگزیب
-
ذاتی رنجش،جیٹھ نے دیگر7افراد کیساتھ مل کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
-
سپیکر پنجاب اسمبلی نے حکومتی اتحاد کو ملنے والی خواتین واقلیتوں کی مخصوص نشستیں معطل کر دیں