پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش،حادثات میں 7افرادجاں بحق ، 30سے زائد زخمی

پیر 12 مئی 2014 20:43

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش،حادثات میں 7افرادجاں بحق ، 30سے زائد زخمی

لاہور،اسلام آباد ، فیصل آباد،عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مئی۔2014ء) پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش اور تیز آندھی سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ،تاہم آسمانی بجلی گرنے اور مختلف حادثات میں 7افرادجاں بحق اور 30سے زائد زخمی ہو گئے۔ لاہورکے متعد د علاقوں میں تیز آندھی اور بارش نے صوبائی دارالحکومت میں موسم کو معتدل کر دیا ۔

(جاری ہے)

دن بھر آسمان پر بادل چھائے رہے جس سے لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا لیکن دوسری جانب تیز آندھی اور بجلی گرنے سے مختلف شہروں میں حادثات نے بھی جنم لیا۔اسلام آباد کے علاقہ کہوٹہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2افراد جان کی بازی ہار گئے ،اسی طرح عارف والا کے نواحی گاوں 66ای بی میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے 2افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ فیصل آباد میں تیز آندھی سے سائن بورڈ اور مکانات کی چھتیں گرنے سے 3افرادہلاک ہو گئے اسی طرح فیصل آباد ہی میں جیل روڈ پر بجلی کا پول کار پر گرگیا جس سے کار میںسوار 4افراد زخمی ہو گئے۔جبکہ دیگر مختلف شہرو ں میں حادثات بھی رونما ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں