بلاول بھٹو مئی کے پہلے ہفتے بھی لاہور کے دورے پر نہ پہنچے

اتوار 11 مئی 2014 17:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مئی۔2014ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو مئی کے پہلے ہفتے بھی لاہور کے دورے پر نہ پہنچے ،پارٹی رہنماؤں نے دورے کے حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کر لی۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے اپریل میں پنجاب کا دورہ کرنا تھا اور اس سلسلہ میں پنجاب کے ذمہ داران کی طرف سے زورو شور سے تیاریاں بھی کی گئی تھیں تاہم عین وقت پر یہ دورہ ملتوی کر دیا گیا اور رہنماؤں کے مطابق مئی کے پہلے ہفتے میں بلاول بھٹو کے دورہ پنجاب کا اعلان کیا گیا تھا تاہم مئی کا پہلا ہفتہ گزرنے کے باوجود اس حوالے سے رہنماؤں کے پاس کوئی اطلاع نہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں