ریلوے کو مسافرٹرینوں کے بعد مال بردارگاڑیوں نے بھی کما کردینا شروع کردیا
تازہ ترین : 1
ریلوے کو مسافرٹرینوں کے بعد مال بردارگاڑیوں نے بھی کما کردینا شروع ..

ریلوے کو مسافرٹرینوں کے بعد مال بردارگاڑیوں نے بھی کما کردینا شروع کردیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مئی۔2014ء) پاکستان ریلویز ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر ملک کے منافع بخش ادارے کے طور پر سامنے آنے لگا ہے اور اس ادارے نے رواں مالی سال اب تک صرف مال برداری کے ذریعے 2 ارب روپے کمالئے ہیں۔سرکاری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے پاکستان ریلویز کی مال بردار گاڑیوں کے لئے انجنوں کی تعداد روزانہ کی بنیاد پر بڑھا کر 8سے 25کر دی گئی ہے، جس کی وجہ سے مال برداری کے شعبے میں حوصلہ افزا نتائج سامنے آرہے ہیں یہی وجہ ہے کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں ریلوے کی آمدنی میں121 فیصد اضافہ ہوا اور پاکستان ریلوے کو موجودہ مالی سال کے پہلے 10ماہ میں مال بردار گاڑیوں کے ذریعے 2 ارب روپے سے زائد کی آمدن ہوئی ہے۔

ریلویز کے بڑھتے ہوئے منافع اور مجموعی خسارے میں کمی کو دیکھتے ہوئے سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ مال بردار گاڑیوں کی تعداد میں اضافے سے منافع میں بھی اسی قدر اضافہ ہوگا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/05/2014 - 19:26:50

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں