محکموں کی ٹیمیں ختم نہ کریں، ڈومیسٹک کرکٹ کمیٹی کی پی سی بی کو سفارش کردی

ہفتہ 10 مئی 2014 15:31

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مئی 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈومیسٹک کرکٹ اسڑکچر کا جائزہ لینے والی کمیٹی نے ڈپارٹمنٹس کی ٹیموں کو ختم نہ کرنے کی تجویز دے دی۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ کا تھنک ٹینک فرسٹ کلاس کرکٹ سے ڈپارٹمنٹس کو ختم کر کے ریجنز کو ان کے حوالے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا تاہم کرکٹ کے حلقوں کی جانب سے تنقید سامنے آنے کے بعد ایک کمیٹی تشکیل دی جس نے یہ تجویز مسترد کردی بلکہ آئندہ سیزن میں زیادہ ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔دوسری جانب سرکردہ ریجنز کیلئے ملٹی نیشنل کمپنیاں تلاش کی جائیں گی تاکہ وہ انہیں اسپانسر کریں اور انہیں کے نام کے ساتھ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلیں۔ اسپانسرز کی تلاش کیلئے پیشکشیں طلب کی جا ئینگی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں