بجلی شارٹ فال تین ہزار میگاواٹ پر آ گیا،شہروں میں 8، دیہاتوں میں 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ

ہفتہ 10 مئی 2014 12:12

بجلی شارٹ فال تین ہزار میگاواٹ پر آ گیا،شہروں میں 8، دیہاتوں میں 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مئی 2014ء) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال تین ہزار میگاواٹ تک آ گیا ، شہری علاقوں میں آٹھ جبکہ دیہی علاقوں میں بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ بجلی کی طلب چودہ ہزار چھ سو اور پیداوار گیارہ ہزار چھ سو میگاواٹ ہے۔ ہائیڈل ذرائع سے تین ہزار تین سو پچاس ، تھرمل سے ایک ہزار چھ سو میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

آئی پی پیز سے چھ ہزار چھ سو پچاس میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔بجلی کا شارٹ فال تین ہزار میگاواٹ ہونے سے شہری علاقوں میں آٹھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ بارہ گھنٹے تک ہے جس سے صارفین کی مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔ شہریوں اور تاجروں کے معمولات زندگی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔حکام کے مطابق گرمی کی شدت میں کچھ کمی آئی ہے جس سے بجلی کی طلب میں بھی کمی ہوئی ہے ۔ شارٹ فال کم ہونے سے لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں ایک سے دو گھنٹے کمی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں