پولیس نے کرکٹر عمر اکمل کے گھر چوری کرنے والی ملازمہ کو گرفتار کر کے نو لاکھ روپے برآمد کرلئے

جمعہ 9 مئی 2014 22:52

پولیس نے کرکٹر عمر اکمل کے گھر چوری کرنے والی ملازمہ کو گرفتار کر کے نو لاکھ روپے برآمد کرلئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مئی۔2014ء) سی آئی اے پولیس نے کرکٹر عمر اکمل کے گھر چوری کرنے والی ملازمہ کو گرفتار کر کے نو لاکھ روپے برآمد کرکے عمراکمل کو دے دیئے گئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایس پی سی آئی اے عمر ورک نے کرکٹر عمر اکمل اور انکے والد کو ملازمہ سے برآمد ہونے والی رقم حوالے کی ۔ عمر اکمل کے مطابق 45لاکھ روپے کی چوری تھی ہوئی تھی جس میں سے نو لاکھ روپے مل گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پولیس کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ۔ایس پی سی آئی اے کے مطابق کرکٹر عبدالرزاق کے گھر ہونے والی چوری بھی جلد ٹریس کرلی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں