لاہور سٹاک ایکسچینج میں کارروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان ،ایل ایس ای 25 انڈیکس13.42پوائینٹس کی کمی کے ساتھ5268.77پربندہوا

جمعہ 9 مئی 2014 21:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مئی۔2014ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کارروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان رہا ۔ ایل ایس ای 25انڈیکس13.42پوائینٹس کی کمی کے ساتھ5268.77پربندہوا ۔مارکیٹ میں کل11لاکھ7 ہزارحصص کا کاروبار ہو ا۔ مجموعی طور پر89کمپنیوں کا کاروبارہوا۔11کمپنیوں کے حصص میں اضافہ 17 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ61کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے 3 لاکھ 91 ہزارحصص۔کے اے ایس بی بنک لمیٹڈ کے1لاکھ5 ہزار حِصص۔جبکہ بائیکو پٹرولیئم لمیٹڈ کے94ہزار500حِصص فروخت ہوئے۔سب سے زیاد ہ اضافہ سروس انڈسٹریز لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت2.20روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی حبیب بنک لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت1.79روپے کم ہو گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں