پی ایچ ایف کی جانب سے2020 تک دئیے گئے پرو گرام سے ملک میں ہاکی کے بحران کو دور کرنے میں مدد ملے گی ،انجم سعید

جمعہ 9 مئی 2014 16:51

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9مئی 2014ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے جوائنٹ سکریٹری انجم سعید نے کہا ہے کہ پی ایچ ایف کی جانب سے2020 تک دئیے گئے پرو گرام سے ملک میں ہاکی کے بحران کو دور کرنے میں مدد ملے گی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف نے ایک جامع پرو گرام قوم کے سامنے پیش کردیا ہے اور اس پر سختی سے عمل کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف نے ایسو سی ایشنوں کے احتساب کا بھی فیصلہ کیا ہے، ان کی کار کر دگی کا بھی ہر سطح پر جائزہ لیا جائے گا، ہر ایسو سی ایشن کو ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ سابق اولمپینز اور انٹر نیشنل کھلاڑیوں پر مشتمل سلیکشن کمیٹی تشکیل دیں اور اپنی ٹیموں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کریں، انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کلبز ہاکی کو فروغ دیا جائے گا، فیڈریشن کی جانب سے آ ل پاکستان انٹر اسکولز اور کالجز ٹور نامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا، اس کے علاوہ ایسو سی ایشنوں کو بھی کلب ٹور نامنٹ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف نے ملک کے ہر کلب کے کھلاڑیوں کو ڈیٹا اپنی ویب سائٹ پر جاری کر نے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف کے موجودہ صدر اختر رسول اور سکریٹری رانا مجاہد علی خان ہاکی کی ترقی کے لئے جو پر وگرام تشکیل دیا ہے اس میں سابق کھلاڑیوں کی مشاورت بھی شامل ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد پی ایچ ایف سے ناراض کھلاڑی بھی ہمارے ساتھ ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں