قومی ٹیم النکبا انٹرنیشنل فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے فلسطین روانہ ہوگئی

جمعہ 9 مئی 2014 16:49

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9مئی 2014ء) قومی ٹیم پانچ ملکی النکبا انٹرنیشنل فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے فلسطین روانہ ہو گئی۔19 مئی تک جاری رہنے والے ایونٹ میں میزبان فلسطین سمیت پاکستان، اردن، سری لنکا اور عراق کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ حسن بلوچ کے مطابق قومی ٹیم نے ایونٹ کیلئے بھرپور تیاری کی ہے، امید ہے کہ کھلاڑی ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

ٹیم میں نوجوان کھلاڑی زیادہ ہیں اور ان کے پاس بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا سنہری موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورہ فلسطین ایشن گیمز کی تیاری کی کڑی ہے اور النکبا ایونٹ میں شرکت سے ٹیم کو بہت فائدہ ہو گا۔ واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نے اس سے قبل 2012ء میں اس ایونٹ میں شرکت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں