عمران خان جن مقاصد کو لے کر احتجاجی سیاست کرنے نکلے ہیں وہ پورے نہیں ہونگے ‘حمزہ شہباز شریف....عمران خان کی سیاسی قلابازیاں محض میڈیا میں ان رہنے کی کوششیں ہیں جنہیں عوام اچھی طرح سمجھتے ہیں‘میڈیا سے گفتگو
جمعرات 8 مئی 2014 22:23
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مئی 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کی احتجاجی ریلی سے 11مئی کو کوئی قیامت نہیں آئے گی، عمران خان عوام کو دھوکہ دینے میں کامیاب نہیں ہوسکتے ، عوام حیران ہیں کہ آخر ایک سال بعد اچانک عمران خان کو احتجاجی ریلی نکالنے کا خیال کیوں آگیا ہے ، دھاندلی کے الزامات کا راگ الاپنے پر اب عوام بھی عمران خان پر ہنستے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان جن مقاصد کو لے کر احتجاجی سیاست کرنے نکلے ہیں وہ پورے نہیں ہوں گے کیونکہ عوام بحیثیت سیاستدان ان کا ایجنڈا مسترد کرچکے ہیں ۔(جاری ہے)
عمران خان کی سیاسی قلابازیاں محض میڈیا میں ان رہنے کی کوششیں ہیں جنہیں عوام اچھی طرح سمجھتے ہیں۔
حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کو خیبر پختونخوا میں حکومت بنانے کا موقع ملا ہے اب وہ مسائل میں گھرے ہوئے اس صوبے کے عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے وہاں کام کریں احتجاج اور ریلیوں کی سیاست نہ خود ان کے لئے اچھی ہے نہ ملک و قوم کے لئے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) حکومت توانائی کے منصوبوں پر پورے زوروشور سے کام کررہی ہے اور آئندہ چند سالوں میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے ملکی ترقی کی راہ میں حائل یہ رکاوٹ بھی دور کردی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے حالیہ دورہ برطانیہ کے موقع پر برطانوی وزیراعظم نے ہماری حکومت کے اقدامات کو سراہا اور پاکستانی حکومت کی سمت کو درست قرار دیا۔قبل ازیں حمزہ شہباز شریف نے حویلی آصف جاہ لاہور میں ساؤتھ ایشین پالیسی ڈائیلاگ کانفرنس کے مندوبین کے اعزاز میں منعقدہ ثقافتی شو میں شرکت کی ۔انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک میں تعلیمی انقلاب لانے کے لئے کوشاں ہے اس مقصد کے لئے دانش سکول ، تعلیمی انڈوومنٹ فنڈ ، لیپ ٹاپ پروگرام اور آئی ٹی لیبز کے منصوبے شروع کئے گئے ہیں تاکہ نئی نسل مفید شہری بن کر ملک کو خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن کرسکے ۔حمزہ شہبازشریف نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پورے خلوص اور نیک نیتی سے سرگرم عمل ہیں ۔ ہماری حکومت یہ سمجھتی ہے کہ لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی جیسے مسائل حل کئے بغیر ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار نہیں کیاجاسکتا ہے ۔انہو ں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن ) کی حکومت نے ملکی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے جو کوششیں کی ہیں اس کے نتیجے میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہوئی ہے اور عوام کو ریلیف ملا ہے ۔ حمزہ شہبازشریف نے کہاکہ ہائر ایجوکیشن کے شعبے میں ہماری حکومت خاص طور پر سنجیدہ اور متحرک ہے۔ ہماری اعلی تعلیم یافتہ نوجوان نسل مستقبل میں پاکستان کی باگ ڈور سنبھالے گی۔ اس مقصد کے لئے انہیں اعتماد اور علم جیسے ہتھیاروں سے لیس کرنا ضروری ہے ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ں*مریدکے، لاہور روڈ کی آبادی کاٹھیانوالہ کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ
ج*وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام
o’’اساتذہ احترام لازم، سکول پر حملہ کسی صورت قبول نہیں‘‘
kپاکستان کو تھیلیسیمیا فری ملک بنانے کے عزم کا ا عادہ
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر یرژان کِسٹافن کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان ..
۹وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے ..
حمائمہ ملک بھی ویب سیریز'ہیرا منڈی' کے سحر میں مبتلا
'میٹ گالا' میں عالیہ بھٹ کی لک پر زارا نور بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں
لاہور ہائیکورٹ کے باہر وکلاء اور پولیس میں تصادم
سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام لا رہے ہیں، طلبہ کو فارن سکالرشپ پر بھیجیں گے،وزیر تعلیم پنجاب
لاہور ہائیکورٹ کے باہر وکلا کی ریلی پر پولیس کا لاٹھی چارج ، متعدد گرفتار
لاہور اور کراچی میں ایک ایک پاسپورٹ دفتر 24گھنٹے کھلا رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ملک میں مایوسی کا عالم ہے، پی ٹی آئی اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی
-
سابق صدرعارف علوی کی گرفتار پی ٹی آئی رہنمائوں یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ ،اعجاز چودھری سے ملاقات
-
لاہور میں کم عمر گھریلو ملازمہ سے متعدد بار زیادتی، ملزم گرفتار،مقدمہ درج
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش اور ملازمین کو اضافی الاﺅنس دینے کے لیے147ارب روپے کی منظوری
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف، آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی کردی
-
عمران خان نے ہمیشہ درس دیا کہ قانون کی عملداری سے ہی ملک ترقی کرے گا
-
فیصل آباد ، نامعلوم سفاک افراد نے 17 سالہ دوشیزہ کو قتل کر کے نعش نہربرد کردی
-
پاکستان کی تاریخ کے بدترین سانحہ 9 مئی کو کل
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، یوسف رضا گیلانی
-
بطور اپوزیشن لیڈر میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو مسترد کرتا ہوں
-
عوام کیلئے بری خبر،بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہائوس میں آئی ٹی طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے