بین الاقوامی ہیومن رائٹس کی تنظیم نے اپنا سفیر مقرر کیا ہے:وینا ملک

جمعرات 8 مئی 2014 19:48

بین الاقوامی ہیومن رائٹس کی تنظیم نے اپنا سفیر مقرر کیا ہے:وینا ملک

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مئی 2014ء)اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ انہیں ایک بین الاقوامی ہیومن رائٹس کی تنظیم نے اپنا سفیر مقرر کیا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ وینا ملک نے اپنے شوہر اسد خٹک کے ہمراہ میڈیا سے گفت گوکرتے ہوئے مزید کہا کہ میرے شوہر اسد خٹک پہلے ہی چیریٹی کے کام کرتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست کے ذریعے میں اپنے لوگوں کی مدد کرنا چاہتی ہوں تاہم ابھی نہیں سوچا کہ کون سی پارٹی جوائن کروں گی، جب میں اسی سیاسی پارٹی کو جوائن کروں گی جس کا وژن خوبصورت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپتال بنانا ان کا خواب ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں