کمیشن مافیا کو عبرتناک کا نشان بنائیں گے ، سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے‘ رانا بابر حسین

جمعرات 8 مئی 2014 16:08

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مئی 2014ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ کمیشن مافیا کو عبرتناک کا نشان بنائیں گے ، سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، عام آدمی تک اشیائے ضروریہ کی سستے داموں اور باآسانی فراہمی وزیراعلیٰ پنجاب کے خدمت عوام پروگرام کا حصہ ہے اور اس سے بہترین حکمت عملی اور کڑی مانیٹرنگ کے ذریعے ممکن بنایاجاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ روز مرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی ارزاں نرخوں پر عوام تک رسائی وزیراعلی پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور اسے ممکن بنا کرہم ان کی عوام دوست پالیسیوں کو کامیابی سے ہمکنار کرسکتے لاہور میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ماہ اپریل کے دوران زیادہ تر استحکام رہا اور لاہور کے علاوہ صوبے بھر میں آلو، ٹماٹر، پیاز و دیگر سبزیوں کے نرخوں کو کم سے کم رکھنے کے لئے پنجاب میں مختلف سطحوں پر روزانہ ، پندرہ روزہ اور ماہانہ بنیادوں پر میٹنگز کے ذریعے قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے اورجدیدویژن اور بہتر منصوبہ بندی کے باعث صوبہ بھر میں قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں