اسٹیٹ بینک کے کھلاڑی کاشف صدیقی پر 2 سال کی پابندی عائد کردی گئی ،فیصلہ اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر کیا گیا ،ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ

بدھ 7 مئی 2014 22:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مئی۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسٹیٹ بینک کے کھلاڑی کاشف صدیقی پر دو سال کی پابندی عائد کردی۔ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فیصلہ اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے کھلاڑی کاشف صدیقی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں ممنوعہ ادویات استعمال کی تھیں جس کا انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے اپنی غلطی پر پشیمانی کا اظہار کیا پی سی بی کے اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر کاشف صدیقی پر دوسال کیلئے کرکٹ کے دروازے بند کردئیے گئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں