حکومتی کوششوں کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا جن بے قابو،احتجاجی مظاہرے جاری ،بجلی کی پیداوار نہ بڑھ سکی ،شارٹ فال 3500میگا واٹ کی سطح پر بر قرار،رواں ہفتے سے پیداوار بڑھنے کا امکان

بدھ 7 مئی 2014 20:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مئی۔2014ء) وفاقی حکومت کی کوششوں کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا جن بوتل میں بند نہ کیا جا سکا ، بجلی کی پیداوار نہ بڑھ سکی جسکے باعث شارٹ فال 3500میگا واٹ کی سطح پر بر قرار ہے ، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث مختلف مقامات پر مظاہرے جاری ہیں ، حکومتی کاوشوں کے باعث رواں ہفتے سے پیداوار بڑھنے کے امکانات ہیں۔ این ٹی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق ارسا کی طرف سے منگلا اور تربیلا سے پانی کاخراج طلب کے مقابلے میں کم کیا جارہا ہے جسکے باعث پیدوار انتہائی کم سطح پر بر قرار ہے ۔

گزشتہ روز ہائیڈل سے 2600‘تھرمل سے 1320اور آئی پی پیز سے 14100میگا واٹ بجلی کی پیداوار حاصل ہوئی ۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ روز طلب 14100میگا واٹ ریکارڈ کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روزبھی مختلف شہری علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ عروج پر رہی ہے اور مختلف شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 11سے 13جبکہ دیہی علاقوں میں 18سے 20گھنٹے بر قرار رہا ۔

(جاری ہے)

طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث پانی کا بحران بھی موجود ہے ۔ غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے نہ صرف گھریلو صارفین مشکلات کا شکار ہیں بلکہ صنعتیں اور دیگر کاروبار بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے ۔ نمائندگان کے مطابق گزشتہ روز بھی نارنگ منڈی، مریدکے، کامونکی، شاد باغ ، گل باغ بیگم ، مظفر گڑھ اورپاکپتن سمیت دیگر اضلاع کے مختلف مقامات پر بھی مظاہرے کئے گئے ۔دوسری طرف وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق طلب کے مقابلے میں پیداوار بڑھانے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں اور رواں ہفتے میں بجلی کی پیداوار میں یقینی اضافے کے بعد لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں واضح کمی ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں