قومی اور مذہبی تہواروں کے موقع پر قیدیوں کو سزا میں رعایت نیب کے ملزموں کوبھی ..
تازہ ترین : 1

قومی اور مذہبی تہواروں کے موقع پر قیدیوں کو سزا میں رعایت نیب کے ملزموں کوبھی دی جائے ‘ لاہور ہائیکورٹ کا حکم

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مئی۔2014ء)لاہورہائیکورٹ نے حکومت کی طرف سے قومی اور مذہبی تہواروں کے موقع پر قیدیوں کو سزا میں رعایت نیب کے ملزموں کوبھی دینے کاحکم جاری کر دیا۔بدھ کے روز لاہورہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ قومی اور مذہبی تہواروں پر عمومی جرائم میں قید کاٹنے والے قیدیوں کو رعایت دی جاتی ہے تاہم نیب کے ملزموں کو یہ رعایت نہیں دی جاتی جو آئین کے آرٹیکل پچیس کی خلاف ورزی اور قیدیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے مترادف ہے۔

سماعت کے دوران نیب کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اس رعایت کامعمولی جرائم میں ملوث قیدیوں پر اطلاق ہوتا ہے ۔ تاہم معزز عدالت نے دلائل سننے کے بعد قومی اور مذہبی تہواروں کے موقع پر سزاؤں میں حکومت کی جانب سے دی جانے والی رعایت کا اطلاق نیب کے ملزمان پر بھی لاگو کرنے کا حکم دیدیا۔

وقت اشاعت : 07/05/2014 - 20:08:52

اپنی رائے کا اظہار کریں