گیارہ مئی کو احتجاج سے روکا گیا تو حکومت کیخلاف تحریک چلا دینگے، عمران خان
بدھ 7 مئی 2014 15:06
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مئی 2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ، ن لیگ اندر سے ملے ہوے ہیں ۔ گیارہ مئی کو اسلام آباد میں سونامی پاور دکھائیں گے اور چارٹرز آف ڈیمانڈز بھی دیں گے۔ لاہور میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ہمارے لوگوں کو دھمکیاں دے رہی ہے، ہمیں احتجاج سے روکا گیا تو حکومت کے خلاف تحریک چلا دیں گے ، صرف پی ٹی آئی کے پاس اسٹریٹ پاور ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک سال تک کہیں انصاف نہیں ملا ، ایسے الیکشن لڑنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے جس میں دھاندلی ہو ۔ دھاندلی سے پاکستان کے سارے مسئلے منسلک ہیں ،کرپشن شروع ہی دھاندلی سے ہوتی ہے ، عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں ابھی تک 2008 ء کے مقدمات چل رہے ہیں ، الیکشن ٹربیونلزم اور انصاف کے ادارے فیل ہو چکے ہیں ۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ افتخار چودھری سے مایوس تھا اور ہوں ، نجم سیٹھی جیو کا ملازم ہے اسے حکومت نے کرکٹ بورڈ کا ہیڈ بنا دیا ، دھاندلی کرنے والوں کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت سزا ہونی چاہئے ، سپیکر نے نو ماہ سے کس وجہ سے اسٹے آرڈر لیا ہوا ہے ۔
سپیکر کی جانب سے اسٹے آرڈر لینا مفرور ہونے کے مترادف ہے،عمران خان نے کہا کہ یوتھ فیسٹول میں اخروٹ توڑنے پر اربوں روپے دیئے گئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرف سمیت قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہئے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
یوم بدر حق و باطل کے پہلے معرکہ میں مسلمانوں کی فتح سے طاغوت کے ایوانوں میں مایوسیاں چھا گئیں: ملی مجلس ..
اسلام کے پہلے معرکہ بدر نے باطل کے ایوانوں میں زلزلہ طاری کردیاتھا: ہشام الٰہی ظہیر
صنم سعید کی انگلش سن کر مداح دنگ رہ گئے
عیدا لفطر پرپاکستانی اور ہالی ووڈ سمیت 4 فلمیں نمائش کیلئے تیار
اپنی غلطی پر معافی مانگنے پر راحت فتح خان کی عزت پہلے سے بڑھ گئی ہی: اداکارہ ریشم
ڈیفنس کے علاقہ میں31سالہ شخص نے کنپٹی پر گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
ون وے کی خلاف ورزی روکنے کیلئے پہلی بار مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز کی تنصیب کا فیصلہ
اردوسائنس بورڈ کے زیراہتمام"تحریکِ پاکستان میں اردوزبان کا کردار"کے موضوع پر سیمینار
پنجاب کے ریجنل و ضلعی دفاتر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد
کمشنر لاہور کی زیر صدارت صفائی و ستھرا پنجاب کے حوالے سے اجلاس
کمشنر لاہور کی زیر صدارت چینی شہریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس
ْایف پی سی سی آئی کا گوہر اعجاز کی سربراہی میں اکنامک ریوائیول تھنک ٹینک کے قیام کا اعلان
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انسداد سمگلنگ سے متعلق اہم اجلاس
-
نیلم جہلم پراجیکٹ نے پوری صلاحیت کے مطابق 969 میگاواٹ بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع کردی
-
کیا ایک نام نہاد اور پلانٹڈ وزیراعظم خود یہ تعین کرےگا کہ وہ مجرم ہے یا نہیں؟
-
بجلی کے فی یونٹ میں2روپے 75 پیسے اضافے کی منظوری ظالمانہ فیصلہ ہے، ایاز میمن
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی، 4 اشیائے ضروریہ مہنگی، 18 سستی ہوئیں
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
لاہورہائیکورٹ،عون چودھری کی این اے 128 سے کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
-
خواجہ سلمان رفیق کا گنگارام ہسپتال کا دورہ، مدر اینڈ چائلڈ بلاک میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار