پرویز رانا نے نئی فلم بنانے کی تیاریاں شروع کردیں

منگل 6 مئی 2014 23:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مئی۔2014ء) ہدایتکار پرویز رانا نے بھی عیدالفطر پر فلم پیش کرنے کیلئے تیاریاں شروع کردیں۔ پرویز رانا نے گذشتہ برس ”شرابی“ فلم بنائی تھی۔ نئی فلم کی شوٹنگ جلد شروع کی جائے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رانا نے کہا کہ عیدالفطر کیلئے میں نے اپنے پراجیکٹ کو خفیہ رکھا ہوا ہے جیسے ہی کیمرہ اوپن ہوگا تو سب کو علم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کا خاتمہ نہیں‘ اس کا مستقبل روشن ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں