لاہور ،پسند کی شادی کرنے والی لڑکی پر گھروالوں کا عدالتی احاطے میں تشدد۔۔۔
تازہ ترین : 1
لاہور ،پسند کی شادی کرنے والی لڑکی پر گھروالوں کا عدالتی احاطے میں ..

لاہور ،پسند کی شادی کرنے والی لڑکی پر گھروالوں کا عدالتی احاطے میں تشدد۔۔۔

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مئی۔2014ء)پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو گھروالوں نے عدالتی احاطے میں تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، پولیس نے مداخلت کر کے معاملے کو کنٹرول کر لیا ۔منگل کے روز لاہور ہائیکورٹ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے کیس کی سماعت ہوئی ۔ دوران سماعت لڑکی نے عدالت میں بیان دیاکہ وہ عاقل بالغ ہے اوراسے کسی نے اغواء نہیں کیا اور اس نے شادی اپنی مرضی سے کی ہے۔عدالت نے لڑکی کو اپنے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دیدی ۔ عدالتی احاطے میں لڑکے اورلڑکی کے گھر والوں میں تلخ کلامی اورہاتھا پائی ہوئی جس کے دوران پسند کی شادی کرنے والی لڑکی پر گھروالوں نے عدالتی احاطے میں تشد د کیاتاہم پولیس نے مداخلت کرکے معاملہ کنٹرول کیا۔

وقت اشاعت : 06/05/2014 - 19:02:43

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں