عمران خان اینڈ کمپنی کا ڈی چوک پر دھرنا کامیاب نہیں ہوگا،اعتزاز

منگل 6 مئی 2014 17:22

عمران خان اینڈ کمپنی کا ڈی چوک پر دھرنا کامیاب نہیں ہوگا،اعتزاز

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مئی 2014ء) پیپلز پارٹی کے سینیر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عمران خان او دیگر جماعتوں نے احتجاج کے لئے جس وقت اور موسم کا انتخاب کیا ہے وہ مناسب نہیں۔ ڈی چوک پر تیس سے چالیس ہزار لوگ جمع کئے جا سکتے ہیں، لیکن اگر دھرنا دینے کی کوشش کی گئی تو وہ ناکام ہوگی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان عرصے سے انتخابات میں دھنادلی کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔

ان کے الزامات پر پہلے ہی انکوائری کرانی چاہیے تھی۔

پیپلز پارٹی کے سینیر رہنما نے پیش گوئی کی کہ عمران خان اور دیگر جماعتوں کی جانب سے ڈی چوک پر دھرنا دینے کی کوشش کی گئی تو کامیاب نہیں ہوگی۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ جمہوریت میں احتجاج کرنا سب کا حق ہے، عمران خان بھی تیس سے چالیس ہزار لوگ اکھٹے کرسکتے ہیں لیکن بہتر ہوگا کہ گرمی کے موسم میں لوگوں کا امتحان نہ لیا جائے۔ س

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں