بجلی شارٹ فال 4 ہزار 500 میگاواٹ تک پہنچ گیا، لوڈ شیڈنگ سے عوام کا جینا محال
تازہ ترین : 1
بجلی شارٹ فال 4 ہزار 500 میگاواٹ تک پہنچ گیا، لوڈ شیڈنگ سے عوام کا جینا ..

بجلی شارٹ فال 4 ہزار 500 میگاواٹ تک پہنچ گیا، لوڈ شیڈنگ سے عوام کا جینا محال

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مئی 2014ء)بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 500 میگاواٹ تک ہو گیا ۔ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ شہری علاقے میں دس اور دیہی میں چودہ گھنٹے ہے۔ ذرائع این ٹی ڈی سی کے ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار 10 ہزار 700 اور طلب15 ہزار200 میگاواٹ تک ہے۔ تربیلا اور منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج کم ہونے سے پن بجلی کی پیداوار 3 ہزار 400 میگاواٹ ہے جبکہ آئی پی پیز6 ہزار80 اور تھرمل ذرائع ایک ہزار220 میگاواٹ بجلی دے رہے ہیں۔ شارٹ فال میں کمی نہ ہونے کی وجہ سے لوڈ شیدنگ کا دورانیہ شہری علاقے میں دس اور دیہی میں چودہ گھنٹے تک ہے جبکہ دیہی علاقوں میں مسلسل دو دو گھنٹے بھی بجلی کی بندش کی جا رہی ہے۔

وقت اشاعت : 06/05/2014 - 12:19:34

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں