وینا پر فلموں میں کام کرنے پر پابندی نہیں لگائی، اسد خٹک

منگل 6 مئی 2014 12:18

وینا پر فلموں میں کام کرنے پر پابندی نہیں لگائی، اسد خٹک

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مئی 2014ء) وینا ملک کے شوہر اسد بشیر خٹک کا کہنا ہے کہ انہوں نے وینا پر فلموں میں کام کرنے پر پابندی نہیں لگائی،وینا خود اصلاحی کاموں کی جانب آنا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک کے شوہر نے کہا کہ وینا کو تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے آفرز ہیں،تاہم ابھی کسی پارٹی میں شمولیت کا ارادہ نہیں۔ اسد خٹک نے بتایا کہ ان کا ولیمہ اسلام آباد میں ہو گا،جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماوٴں کو مدعو کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت گھر کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے،وینابھی دو روز میں لاہور آجائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں