وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف دورہ برطانیہ کے بعد لاہور واپس پہنچ گئے

پیر 5 مئی 2014 22:45

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف دورہ برطانیہ کے بعد لاہور واپس پہنچ گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مئی۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف دورہ برطانیہ کے بعد لاہور واپس پہنچ گئے ہیں۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے لاہور آمد پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں دورہ برطانیہ انتہائی کامیاب اور نتیجہ خیز ثابت ہوا ہے۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران تعلیم، صحت،سکل ڈویلپمنٹ اور دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیاہے۔انہوں نے کہاکہ دورے سے برطانیہ اور پاکستان کے تجارتی تعلقات اور دوستی کا رشتہ مزید مضبوط ہواہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں