شیخ رشید احمد نے 11مئی کے احتجاج کے بعد مہنگائی،بیروزگاری اور لوڈ شیڈنگ کیخلاف ٹرین مارچ کا اعلان کردیا،تحریک انصاف کے احتجاج میں بھرپور شریک ہونگے،خواہش ہے عوامی تحریک ،جے یو آئی اور ایم کیو ایم اکٹھے ہو جائیں اوراحتجاج کریں ،میری اطلاع کے مطابق نواب اکبر بگٹی کے ساتھ غار میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسر ان غیر مسلح تھے‘سربراہ عوامی مسلم لیگ
پیر 5 مئی 2014 22:20
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مئی۔2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے 11مئی کے احتجاج کے بعد مہنگائی،بیروزگاری اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف راولپنڈی سے کراچی تک ٹرین مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے احتجاج میں بھرپور شریک ہوں گے اور خواہش ہے کہ عوامی تحریک ،جے یو آئی اور ایم کیو ایم اکٹھے ہو جائیں اوراحتجاج کریں ،میری اطلاع کے مطابق نواب اکبر بگٹی کے ساتھ غار میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسر ان غیر مسلح تھے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ 11مئی کے احتجاج کے حوالے سے 9مئی کولال حویلی کے باہرجلسہ کریں گے جس میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بھی شریک ہوں گے او رمیں عمران خان کو احتجاج کے حوالے سے اپنی رائے دوں گا۔(جاری ہے)
تحریک انصاف کے احتجاج میں بھرپور شریک ہوں گے اور کوشش کروں گا کہ عوام تحریک کے لئے بھی درمیانی راستہ نکل آئے ،میری خواہش ہے کہ ایم کیو ایم اور جے یو آئی سمیت سب اکٹھے ہوں اور احتجاج کریں۔
انہوں نے ڈبلیو ایچ او کی طرف سے پولیو کے باعث پاکستانیوں پر سفری پابندی عائد ہونے کے حوالے سے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کو بھی پولیو کے قطرے پلائے جائیں ،کاش نواز شریف کو پولیو کے تین قطرے پلائے جائیں اور وہ جعلی نکلیں پھر انہیں پتہ چلے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے نواز شریف سے اسمبلی میں کھڑے ہو کر کہا ہے کہ آپ ہمیشہ اپنے وزن سے ڈوبے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق نواب اکبر بگٹی کے ساتھ غار میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران غیر مسلح تھے او ریہ پہلی دفعہ ہے کہ غار میں فوج کے افسران گئے اور میں اکبر بگٹی کو بھی شہید سمجھتا ہوں ۔شہید ہونے والے تمام افسران کا تعلق میرے علاقے سے تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاک فوج پرویز مشرف کے ساتھ ہے ۔لیکن میں پرویز مشرف سے کہنا چاہتا ہوں کہ برے وقت میں چیخیں نہیں مارنی چاہئیں۔ میرے ذوالفقار علی بھٹو سے اختلاف ہو سکتے ہیں لیکن اس شخص نے جیل میں ثابت کیا کہ میں مرد ہوں اور اگر پرویز مشرف جیل میں کچھ رو زگزار لیں گے تو کوئی قیامت نہیں آ جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ 11مئی کے احتجاج کے بعد مہنگائی ،بیروزگار ی اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف کراچی تک ٹرین مارچ کروں گا ۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار