انتخابات کے نتائج پرتحفظات ہیں لیکن موجودہ حالات میں ملک کسی تحریک کا متحمل نہیں ہو سکتا‘ اعتزا زاحسن،آزاد عدلیہ کی موجودگی میں کوئی جمہوریت پر شب خون نہیں مار سکتا ،پیپلز پارٹی آزادی اظہار کے حق میں ہے ، مرکزی رہنما پیپلز پارٹی

پیر 5 مئی 2014 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مئی۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ 11مئی کے انتخابات کے نتائج پرتحفظات ہیں لیکن موجودہ حالات میں ملک کسی تحریک کا متحمل نہیں ہو سکتا ،آزاد عدلیہ کی موجودگی میں کوئی جمہوریت پر شب خون نہیں مار سکتا ،پیپلز پارٹی آزادی اظہار کے حق میں ہے اور کسی پر پابندی نہیں لگنی چاہیے ۔

ہائیکورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ جمہوریت کیلئے بڑی قربانیاں دی گئی ہیں اور اب اسے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی جمہوریت اور پارلیمنٹ کا استحکام چاہتی ہے اور اس حوالے سے ہماری قیادت کا واضح موقف سامنے آ چکا ہے ۔ انہوں نے تحریک انصاف کے 11مئی کو احتجاج کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ہمیں بھی انتخابات کے نتائی پر تحفظات ہیں لیکن موجودہ حالات میں ملک کسی تحریک کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔

انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ ملک میں آزاد عدلیہ بھی موجود ہے اور کوئی جمہوریت حکومت پر شب خون نہیں مار سکتا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ووٹ ہمیشہ سے آزادی اظہار کے حق میں رہا ہے اور میڈیا پر کسی قسم کی پابندی لگانا آزادی اظہار رائے کے منافی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں