بدنام کرنے والوں کو بخشوں گی نہیں‘ اداکارہ میرا
تازہ ترین : 1
بدنام کرنے والوں کو بخشوں گی نہیں‘ اداکارہ میرا

بدنام کرنے والوں کو بخشوں گی نہیں‘ اداکارہ میرا

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مئی 2014ء) فلم سٹار میرا نے کہا ہے کہ جو لوگ مجھے بدنام کر رہے ہیں ان کو نہیں بخشوں گی‘ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کیلئے اپنے وکلاء کو حکمت عملی بنانے کی ہدایت کر دی ہے -مجھے بدنام کرنے والے دراصل شوبز اور فلم انڈسٹری کے دشمن ہیں جن کو میں کامیاب نہیں ہونے دوں گی۔اپنے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ میرا نے کہاکہ جو لوگ مجھے بدنام کر رہے ہیں ان کو کسی بھی صورت معاف نہیں کروں گی اورمیں نے ان کو عدالتوں میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنے وکلا کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسے لوگوں کے خلاف عدالت سے رجوع کیلئے حکمت عملی تیار کریں تاکہ ہم ان کے خلاف آئین و قانون کے مطابق کارروائی کرسکیں۔

وقت اشاعت : 05/05/2014 - 16:15:56

اپنی رائے کا اظہار کریں