لاہورسے وابستہ یادیں بھلا نہیں سکتی، سیاست میں آنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، وینا ملک
پیر 5 مئی 2014 13:37
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مئی 2014ء) اداکارہ ویناملک اپنے شوہراسد بشیر کے ہمراہ دودن بعد لاہور آئینگی۔ لاہور آمد کے بعد جہاں ویناملک اوراسد بشیر شادی کے استقبالیہ کاشیڈول ترتیب دینگے، وہیں اس میں مدعو کیے جانیوالی اہم شخصیات کوفہرست کوبھی حتمی شکل دینگے۔ لاہورمیں قیام کے دوران ویناملک اپنے قریبی دوستوں سے ملاقات کے علاوہ کچھ تقریبات میں بھی شرکت کرینگی۔
اس سلسلہ میں ویناملک نےبتایاکہ لاہورآنے کی تیاریاں مکمل ہیں۔ کافی وقت کے بعد لاہور آنے کا موقع مل رہا ہے۔ لاہورسے بہت سی یادیں وابستہ ہیں اوران کو کبھی نہیں بھلا سکتی۔ انھوں نے کہا کہ فی الوقت میں اپنے سسرالیوں کے گائوں شکردرہ میں ہوں۔ جہاں پرملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔(جاری ہے)
بین الاقوامی انسانی حقوق کمیشن کی خیرسگالی سفیر مقررکیے جانے کے بعد گائوں کی خواتین اوردیگر نے دیرینہ مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے مجھے سیاست میں آنے کا مشورہ دیا لیکن میرا فی الوقت سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
مگران کے دیرینہ مسائل کو حل کروانے کے لیے ترجیح بنیاد پرکوشش ضرورکرونگی۔میں سمجھتی ہوں کہ سیاست میں آئے بغیربھی بہت سے مسائل حل کروائے جاسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مجھے تمام بڑی سیاسی جماعتوںکی طرف سے شمولیت کی پیشکش ہیں لیکن مناسب وقت پراس کافیصلہ کیا جائے گا۔ ویناملک کے شوہراسد بشیر نے بتایاکہ پاکستان میں شادی کا استقبالیہ ضرور ہوگا لیکن ابھی ہمارے کچھ قریبی عزیزواقارب ملک سے باہر ہیں جس کی وجہ سے حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا جارہا ہے۔ لیکن یہ بات طے ہے کہ ہم مہمانوںکی فہرست تیارکررہے ہیں اوراس میں زندگی کے تمام شعبوں کی اہم شخصیات شرکت کرینگی۔
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پنجاب بھر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 596 افراد شدید زخمی ہو گئے
لاہور پریس کلب میں اقراء کلب کی ہفتہ وار نشست
تمام اضلاع اور تحصیلوں میں ڈرائیونگ سکول کے قیام کو یقینی بنایا جائی: مرزا فاران بیگ
خاتون اول ایران ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدی کا ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا تاریخی دورہ
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 24 سے 30 اپریل تک منایا جائیگا، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر
چوہدری قمر عباس پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر مقرر،نوٹیفکیشن جاری
رمضان کیلئے بنائے گئے صوبائی کنٹرول روم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم ..
پنجاب میں سرمایہ کاری پر چینی کمپنی کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، وزیر صنعت چوہدری شافع حسین
ضلعی انتظامیہ کی غفلت سے رائے ونڈ میں گرانفروش بے لگام ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ناکام
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
پنجاب میں ن لیگ ختم ہوگی تو کوئی ایسا ہوگا جو خلاء کو پُر کرے گا
-
جنرل (ر) قمر باجوہ نے نوازشریف کو باہر بھیجنے میں سہولتکاری کی تھی