ایشین گیمز کی تیاریوں کیلئے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا آغاز( کل) ..
تازہ ترین : 1

ایشین گیمز کی تیاریوں کیلئے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا آغاز( کل) سے ہوگا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مئی۔2014ء)رواں برس کوریا میں شیڈول17 ویں ایشین گیمز کی تیاریوں کے لئے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا کل ( پیر ) سے باقاعدہ آغاز اسلام آباد میں ہوگا۔کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے سلیکشن کمیٹی نے ملک بھر سے ٹرائلز کے بعد37 کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ کے لئے منتخب کیا ہے، ان پلیئرز میں عمران شاہ، عمران بٹ، مظہر عباس، عدنان شکور، محمد اقبال(گول کیپرز)، محمد عمران، محمد خالد، عباد علی، عبدالستار، زاہد اللہ، اسد عزیز(فل بیکس)، محمد رضوان جونیئر، محمد توثیق، راشد محمود، فرید احمد، تصور عباس، عثمان حنیف، محمد شعیب (ہاف بیکس)، ولید حمید، حماد، علی حسین، شفقت رسول، عبدالحسیم خان، علی شان، محمد عمر بھٹہ، محمد رضوان سینئر، محمد دلبر، اسفند سینئر، لیاقت رسول، شاہ جی، اظفر، شہباز احمد، شکیل عباسی، ذیشان اکرم ، ارسلان قادر اور خرم شہزاد شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 04/05/2014 - 17:50:55

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں