انسان مسلسل لگن سے کام کرے تواسکی خواہشیں حقیقت میں بدل جاتی ہیں ‘ ماریہ واسطی ، عوام کی خدمت کیلئے سیاست میں آنا ضروری نہیں ،اسکے اور بھی بہت سے طریقے ہیں ‘ اداکارہ

اتوار 4 مئی 2014 13:46

انسان مسلسل لگن سے کام کرے تواسکی خواہشیں حقیقت میں بدل جاتی ہیں ‘ ماریہ واسطی ، عوام کی خدمت کیلئے سیاست میں آنا ضروری نہیں ،اسکے اور بھی بہت سے طریقے ہیں ‘ اداکارہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مئی۔2014ء)ٹی وی کی نامور اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ انسان مسلسل لگن سے کام کرے اور پھر ایسا نہیں ہو سکتا کہ اسکی خواہشیں حقیقت میں نہ بدلیں ،ضروری نہیں کہ عوام کی خدمت کیلئے سیاست میں ہی آیا جائے بلکہ اسکے اور بھی بہت سے طریقے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ ہر انسان میں آگے بڑھنے کی لگن ہوتی ہے جسکے باعث خواہشات بھی جنم لیتی ہیں لیکن یہ ضروری نہیں کہ انسا ن جو بھی خواہش کرے وہ ضرور پوری ہو۔

لیکن میری یقین ہے کہ انسان مسلسل لگن سے کام کرے اور پھر ایسا نہیں ہو سکتا کہ اسکی خواہشیں حقیقت میں نہ بدلیں ۔ ماریہ واسطی نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے اور اگر ہم اس روایت کو دوبارہ زندہ کر دیں تو بہت سے لوگ جو معاشرے میں آگے نہیں بڑھ پاتے انہیں مواقع میسر آئیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں