کبھی مایوس اور نا امید نہیں ہوتی ،ہمیشہ مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھتی ہوں ‘ بشریٰ انصاری، عزت اور شہرت ملنے کے بعد اسے بر قرار رکھنا اسے حاصل کرنے سے زیادہ مشکل کام ہوتا ہے‘ سینئر اداکارہ

اتوار 4 مئی 2014 13:38

کبھی مایوس اور نا امید نہیں ہوتی ،ہمیشہ مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھتی ہوں ‘ بشریٰ انصاری، عزت اور شہرت ملنے کے بعد اسے بر قرار رکھنا اسے حاصل کرنے سے زیادہ مشکل کام ہوتا ہے‘ سینئر اداکارہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مئی۔2014ء)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ کبھی مایوس اور نا امید نہیں ہوتی اور ہمیشہ مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھتی ہوں ، عزت اور شہرت ملنے کے بعد اسے بر قرار رکھنا اسے حاصل کرنے سے زیادہ مشکل کام ہوتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے اپنے کیرئیر کے آغاز پرہی جو عزت اور شہرت ملی وہ بہت کم لوگوں کے حصے میں آتی ہے اور اس پر میں اوپر والے کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ۔

(جاری ہے)

میں سمجھتی ہوں کہ اسکے بعد انسان کو اپنے اندر عاجزی لانی چاہیے جس سے اسے اور عزت اور شہرت ملتی ہے ۔ بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں ہر حال میں خوش رہتی ہوں اور میری کوشش ہوتی ہے کہ میرے اردگرد موجود تمام بھی لوگ خوش رہیں۔ میں تمام لوگوں سے یہی کہتی ہوں کہ کبھی مایوس او رنا امید نہ ہوں بلکہ ہمت ،حوصلے اور مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں خود ہی راستے بنتے جائیں گے ۔میں نئے آنے والوں کو ایک سبق دینا چاہتی ہوں کہ شہرت کے پیچھے نہ بھاگیں بلکہ سچی لگن سے کام کریں شہرت آپ کے پیچھے آئے گی لیکن میرا یہ تجربہ بھی ہے کہ شہرت ملنے کے بعد اسے بر قرار رکھنا اسے حاصل کرنے سے زیادہ مشکل کام ہوتا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں